مشرف نے آرمی ہاوٴس خالی کردیا ،آئندہ ماہ جنرل اشفاق کیانی کے آرمی ہاوٴس شفٹ ہونے کا امکان

جمعہ 31 اکتوبر 2008 12:53

مشرف نے آرمی ہاوٴس خالی کردیا ،آئندہ ماہ جنرل اشفاق کیانی کے آرمی ہاوٴس ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 31اکتوبر 2008 ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف نے آرمی ہاوٴس راولپنڈی خالی کردیا ہے۔ آئندہ ماہ جنرل اشفاق کیانی کے آرمی ہاوٴس شفٹ ہونے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف آرمی ہاوٴس میں اپنے بیوی بچوں والدہ کے ساتھ پارک روڈ اسلام آباد کے اپنے محل نما فارم ہاوٴس میں شفٹ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آرمی ہاوٴس خالی کرنے کے عمل اور ان کی فارم ہاوٴس اسلام آباد منتقلی کوخفیہ رکھا جارہا ہے تاہم پارک روڈ اسلام آبادکے ایک فارم ہاوٴس میں مقیم اہم شخصیت نے بتایا ہے کہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف اپنے ملکیتی فارم ہاوٴس میں شفٹ ہوگئے ہیں ان کو سابق صدر اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف کا مکمل پروٹوکول اور سیکورٹی فراہم کی گئی ہے راولپنڈی کے ڈی سی او مسٹر بوسال اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عامر علی احمد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہیں سابق صدر پرویز مشرف کی فارم ہاوٴس اسلام آباد منتقلی کا علم نہیں جبکہ ایس ایس پی اسلام آباد سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :