سعودی عرب نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 10کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا ۔ اپ ڈیٹ

جمعہ 31 اکتوبر 2008 12:57

سعودی عرب نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 10کروڑ ڈالر امداد کا اعلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 31اکتوبر 2008 ء) سعودی عرب نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 10کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر علی عواض العسیری نے بتایا کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے صوبہ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے دس کروڑ ڈالر امداد بھجوادی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شاہ عبداللہ کی ہدایت پر سعودی عرب اور کوئٹہ کے درمیان فضائی پل قائم کردیا گیا ہے جس کے ذریعے امدادی اشیاء براہ راست کوئٹہ پہنچائی جائیں گی۔

اس کے ساتھ ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ہرممکن امداد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے سعودی عرب کی جانب بھیجی جانے والی امدادکسی بھی ملک کی جانب سے بھیجی جانے والی سب بڑی امداد ہے۔