ڈی آئی جی مردان کے گھر کے باہرخود کش حملہ8 افراد جاں بحق ، 25زخمی ، تحقیقات کیلئے تین تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔۔ دھماکے کے مقام سے خود کش حملہ آور کی باقیات مل گئی ہیں ، ڈی آئی جی مردان ۔(اپ ڈیٹ 3)

جمعہ 31 اکتوبر 2008 15:08

ڈی آئی جی مردان کے گھر کے باہرخود کش حملہ8 افراد جاں بحق ، 25زخمی ، تحقیقات ..
مردان (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31کتوبر2008 ) ڈی آئی جی مردان سید اختر علی شاہ کے گھر کے باہرخود کش حملے کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق اور 25زخمی ہو گئے جبکہ ڈی آئی جی مردان نے تحقیقات کے لئے تین تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اطلاعات کے مطابق پی آر سی چوک کے قریب ڈی آئی جی پولیس آفس کے گیٹ پر خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں3 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افرادجاں بحق اور25 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا ہیجہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے ۔ ڈی آئی جی مردان حملے کا ہدف تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی مردان نے تحقیقات کیلئے تین تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ڈی آئی جی مردان نے نجی ٹی و ی کو بتایا کہ وہ پریس کانفرنس کے بعد نکل رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا ۔ دھماکے کے مقام سے خود کش حملہ آور کی باقیات مل گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :