Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی چیک نواب اسلم ریئسائی کو پیش کردیا۔زلزلہ متاثرین کیلئے جس چیز کی ضرورت ہووزیراعلی بلوچستان حکم کریں پنجاب فوری بھیجے گا ، شہبازشریف

جمعہ 31 اکتوبر 2008 15:08

وزیراعلیٰ پنجاب نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی چیک نواب اسلم ریئسائی ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31کتوبر2008 ) وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زلزلے کے متاثرین کیلئے حکومت پنجاب نے دس کروڑ روپے کا چیک وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کو پیش کردیا ہے اس کے علاوہ چودہ ٹرک جس میں سامان شامل ہے وہ بھی پنجاب سے روانہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ بھی میں نے نواب اسلم سے گزارش کی ہے کہ انہیں متاثرین کی بحالی کیلئے جس کی ضرورت ہوں وہ حکم کریں ہم ان کا حکم سر آنکھوں پر تسلیم کرتے ہوئے وہ چیزیں فوری طور پر بلوچستان حکومت کو بھیج دیں گے وزیر اعلی پنجاب نے یہ بات جمعہ کے روز وادی زیارت میں زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اور متاثرین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سمیت دیگر صوبائی وزراء بھی موجود تھے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ٹوٹل 65ٹرک جس میں خشک میوہ سمیت دیگر اشیاء خوردونوش جن میں کمبل ٹینٹ آٹا چاول پتی چینی اور دیگر اشیاء شامل ہے وہ حکومت پنجاب کی طرف سے حکومت بلوچستان کو بھیجی جائیں گی تاکہ وہ زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد میں تقسیم کر سکیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر بلوچستان میں اس وقت آٹے کا کوئی بحران ہے تو وہ بھی ہم پورا کرینگے وہ بھی ہماری ذمہ داری ہے جو نواب صاحب کہیں گے انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی طرف سے زلزلے سے متاثرین کیلئے دس کروڑ روپے کا چیک وزیر اعلی بلوچستان کو پیش کردیا گیا ہے اور نواب صاحب سے مزید گزارش کی گئی ہے کہ اگر مزید فنڈ کی ضرورت ہوں تو وہ بھی دیا جائے گا اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب کے مشکور ہے کہ انہوں نے اس وقت مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے امید ہے کہ آئندہ بھی وہ ہمارا ساتھ دیتے رہیں گے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات