آمروں نے پاکستان کی تاریخ کے چونتیس سال ضائع کیے،نوازشریف

جمعہ 31 اکتوبر 2008 19:28

آمروں نے پاکستان کی تاریخ کے چونتیس سال ضائع کیے،نوازشریف
دبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31کتوبر2008) مسلم لیگ نوازکے قائدمیاں نوازشریف نے کہاہےکہ آمروں نے ملک کو نقصان پہنچایا ۔ ایک آمر کی حکومت میں ہی ملک کا ایک حصہ الگ ہوگیا۔ وطن کو جمہوریت کے ذریعے ہی بچایاجاسکتاہے ۔ بجلی کے بحران میں مبتلا کرنے والوں کو قوم کے سامنے پیش کیاجائے۔دبئی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سیاسی رہنما نے نوے ہزارپاکستانی فوجیوں کو دشمن کی قیدسے آزادکروایا۔

(جاری ہے)

جمہوریت کے دورمیں پاکستان نے بے پناہ ترقی کی ۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ ساٹھ کی دہائی میں خطے کے دیگرممالک پاکستان سے ترقی میں بہت پیچھے تھے تاہم آمروں نے پاکستان کی تاریخ کے چونتیس سال ضائع کیے۔جس کی وجہ سے پاکستان دیگرممالک سے پیچھے رہ گیا۔انہوں نےکہاکہ گذشتہ آٹھ سال میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایاگیا۔بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں کو عوام کی عدالت میں پیش کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :