وکلا اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تین نومبر کے اقدامات کے خلاف احتجاجی ریلی اورعدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ

پیر 3 نومبر 2008 17:16

دادو ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3نومبر 2008 ء) دادو میں وکلا اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تین نومبر کے اقدامات کے خلاف احتجاجی ریلیاں ،عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ ، وکلا نے سینئر وکیل محمد رمضان خشک کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور عدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا انہوں نے بار کے باہر سیاہ پرچم لہرائے اور بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) ضلع دادو کی جانب سے تین نومبر کے اقدامات کے خلاف بڑی احتجاجی ریلی نکالی ریلی میونسپل پارک سے دادو پریس کلب پہنچی تو احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کر گئی ان مظاہرین نے ہاتھوں بینر ، پرچم اتھا رکھے تھے احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی صدر حامد بھنڈ ،لالہ سولنگی ،عثمان جمالی، شمس الدین باہوٹو،امتیاز پنہور،لیاقت پنہور نے کی۔

متعلقہ عنوان :