کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، پاکستان

منگل 4 نومبر 2008 14:18

کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، پاکستان
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04نومبر2008 ) پاکستان نے کہاہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عبد اللہ حسین ہارون نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی کئی قراردادوں میں مقبوضہ جموں اور کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اس علاقے میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کر چکی ہے جس کا نفاذ اب تک نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ پاکستان کے سفیر نے یہ بیان بھارتی سفیر راجیو شکلا کے اس بیان کے بعد دیا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :