باجوڑ ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری سے چھ شدت پسند ہلاک ۔(پ ڈیٹ)

منگل 4 نومبر 2008 14:36

باجوڑ ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری سے چھ شدت پسند ہلاک ۔(پ ڈیٹ)
خار () باجوڑ ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے چھ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق فورسز نے تحصیل ماموند کے علاقوں ڈمہ ڈولہ ا ور برکنڈے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا دوسری جانب سلارزئی قبائل کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سلارزئی قبائل ا ور پولٹیکل انتظامیہ کے درمیان خار میں جرگہ ہوا تھا جس میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی اور ان کے مکانات مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فورسز تحصیل ماموند کے علاقوں ڈمہ ڈولہ، شین کوٹ، میترو شاہ ، ساپیرے،اور ڈمہ ڈولہ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند اور نواگئی میں شدت پسند دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :