‌وزراء کی بڑی تعداد،عوام کےساتھ ناانصافی ہے،پرویزالہٰی

منگل 4 نومبر 2008 19:34

‌وزراء کی بڑی تعداد،عوام کےساتھ ناانصافی ہے،پرویزالہٰی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04نومبر2008)مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہےکہ حکومت نےعوام کے لئے کسی ریلیف پیکج کےاعلان کی بجائے بڑی تعداد میں وزراء مقرر کرکےعوام کے زخمو‌ں پر نمک چھڑکا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں مسلم لیگ سرگودھا ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عوامی فلاح کے نئے منصوبے شروع کرنے کی بجائے حکمران ہمارے دورکے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا ۔ پرویزالہٰی نےکہا کہ پنجاب کے حکمرانوں ‌نے اپوزیشن کا جھنڈا بھی اٹھا رکھا ہے۔