لاہور ہائی کورٹ:تالہ بندی کیس کی سماعت ملتوی

جمعہ 7 نومبر 2008 10:51

لاہور ہائی کورٹ:تالہ بندی کیس کی سماعت ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 7نومبر 2008 ء) لاہور ہائی کورٹ نے عدالتوں میں تالہ بندی کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔ اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سات رکنی فل بینچ نے وکلا کے خلاف عدالتوں میں تالہ بندی کے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سوموٹو ایکشن میں میں سو وکلاء کو فریق بناگیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تین سو عدالتوں میں تالہ بند کی ہے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کا مقدمہ تھانہ انار کلی میں درج کیا گیا ہےدوسری جانب سپریم کورٹ بار کے صدر علی احمد کرد آج صبح نو بجے تقریباً پانچ سو وکلا کے عمراہ لاہور ہائی کورٹ کے باہر پہنچ گئے ۔اس موقع پر علی احمد کرد نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اگر کسی بھی وکیل کو گرفتار کیا گیا تو وکلاء اس عمل کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے تاہم عدالتی امور میں مداخلت نہیں کی جائے گی ۔علی احمد کرد کے لاہور ہائی کورٹ پہنچنے پر سخت سکیورٹی اقدامات کیے گئے اور تقریبا،پانچ سو سے زاہد پولیس اہلکاروں کو اندرون و بیرون راستوں پر تعینات کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :