سکھر: گیس تلاش کرنے کے دوران دھماکہ ،ایک ہلاک،ایک زخمی

جمعہ 7 نومبر 2008 11:03

سکھر : روہڑی کے قریب گیس کی تلاش میں کھدائی کے دوران دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے ۔نمائندہ نجی ٹی وی کے مطابق روہڑی کے علاقے میں ‌گیس تلاش کرنے والی بین القوامی کمپنی کے مزدورڈرل کر رہے تھے کہ پریشر پائپ دھماکے سے اڑ گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا۔دھماکے میں ایک ورکر جاں بحق اور دوسرے کی ٹانگ ضائع ہوگئی۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے مزدور کو جناح اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی کی ٹانگ کاٹ دی گئی ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق اگر بروقت ٹانگ نہ کاٹی جاتی تو یہ زہر پورے جسم میں سرایت کر جاتا جس سے مزدور کے مرنے کے خدشات تھے ۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس کی تلاش کا کام عارضی طور پر روک دیا گیاہے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہےجبکہ پریشر پائپ پھٹنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں‌ہیں۔

متعلقہ عنوان :