پاکستان کو 4ارب ڈالر دینے پر سعودی عرب تیار ۔(اپ ڈیٹ)

جمعہ 7 نومبر 2008 15:23

پاکستان کو 4ارب ڈالر دینے پر سعودی عرب تیار ۔(اپ ڈیٹ)
دبئی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07نومبر2008) مالی مشکلات پر قابو پانے کے لئے سعودی عرب نے پاکستان کو چار ارب ڈالر اور سال کی مؤخر ادائیگی پرتیل دینے پر اتفاق کیاہے جبکہ متحدہ عرب عمارات نے براہ راست مالی مدد کی یقین دھانی کرائی ہے۔خلیجی میڈیا نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام نے صدر آصف علی زرداری کو یقین دہانی کرائی کہ ایک سال کے لئے مؤخر ادائگی پر تیل اور چار ارب ڈالر کی مالی امداد دی جائے گی۔

تاکہ پاکستان مالی بحران پر قابو پا سکے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے صدر آصف علی زرداری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مالی بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی براہ راست مدد کے علاوہ فرینڈز آف پاکستان کے اجلاس میں بھی بھرپور حمایت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری نے دبئی کے دو روزہ نجی دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان سے دبئی میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن النہیان نے صدر زرداری کو یقین دھانی کرائی کہ متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری کے علاوہ مالی بحران پر قابو پانی میں پاکستان کی براہ راست مدد کرے گا۔ اور فرینڈز آف پاکستان کے اجلاس میں بھی بھرپور حمایت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :