شاعرمشرق علامہ اقبال کا131واں یوم پیدائش منایاجارہا ہے

اتوار 9 نومبر 2008 12:20

شاعرمشرق علامہ اقبال کا131واں یوم پیدائش منایاجارہا ہے
لاھور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09نومبر2008) لب پہ آتی ہے دعابن کے تمنا میری پاکستان کے گوشے گوشے میں اس دعاسے تدریسی دن کا آغاز کیا جاتاہے۔ملت اسلامیہ کو یہ آفاقی فکر دینے والے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کاآج ایک سواکتیسواں یوم پیدائش مِلی و قومی عقیدت واحترام سےمنایاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

نونومبراٹھارہ سوستتر کوسیالکوٹ کے خطہ مردم خیز میں ایک کشمیری گھرانے میں پیداہونے والے محمد اقبال کا بچپن اور لڑکپن مذہبی و عصری علوم کی تحصیل،جوانی حصول علم کیلئے برطانیہ اورجرمنی میں گزری ،مذہبی علوم،سیاست ،اقتصادیات ،فلسفہ ،تاریخ اور تفکر و تدبر میں اقبال کی خصوصی دلچسپی نےانہیں نئی دناؤں کا راہی اور قوم و ملت کا رہنما بنا دیا۔

انگریزی ،عربی ،اردو ،فارسی پر آپ کو مکمل دسترس حاصل تھی۔ملت اسلامیہ کےاتحادو یگانگت اور اسلام کی آفاقی نشاةةةتِ ثانیہ آپ کی خیالات ،احساسات اور مقالات و تصانیف کا مرکز و محور تھا۔ اَسرارِخُودی،رَمُوزِ بےخُودی ،پیامِمشرق،زَبُورِعَجَم،جاوید نامہ،بانگِ درا،بالِ جِبرِیل،اور اِرمغانِ حجاز اآپ کے انہی تفکرات کی ابدی پیامبر ہیں۔ شاعر مشرق علامہ اقبال کا ایک سو اکتیسواں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :