مسئلہ کشمیر پا کستان اور بھا رت ہی طے کر سکتے ہیں ،مکھر جی

اتوار 9 نومبر 2008 12:24

مسئلہ کشمیر پا کستان اور بھا رت ہی طے کر سکتے ہیں ،مکھر جی
کو لکتہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09نومبر2008 ) بھا رت نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک ہی طے کر سکتے ہیں ۔ بھا رت کے شہر کو لکتہ میں بمس ٹیک اجلا س دوہزار آٹھ کے مو قع پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے وزیر خا رجہ پر نا ب مکھر جی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پا کستان اور بھا رت کے درمیا ن ہے اور دونوں ممالک مل کر ہی یہ مسئلہ طے کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکا کے نو منتخب صدر برا ک اوباما کی جا نب سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو تنا زعہ کے حل کے لئے ثا لث مقر ر کئے جا نے سے متعلق ایک سوال کے جوا ب میں پر نا ب مکھر جی نے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان جا ری جا مع مذاکر ات بھی مسئلہ کے حل کی بنیا د بن سکتے ہیں ۔