پیرمحل، امن وامان جمہوری حکمرانی طرز حکومت سے ہی ممکن ہے ، رانامحمد شفیق

اتوار 9 نومبر 2008 17:27

پیرمحل(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09نومبر2008 )ملک میں امن وامان جمہوری حکمرانی طرز حکومت سے ہی ممکن ہے اصل اقتدار تو عوامی محبت ہے جس کو ہر وقت اور ہر لمحہ سمیٹا جاسکتاہے ان خیالات کا اظہار رانامحمد شفیق سابق اولمپینئن فاتح ورلڈ ہاکی کپ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی ہاکی ٹیم میں شمولیت توپاکستان ہاکی ٹیم زبوں حالی کا شکار تھی جس کو پے درپے شکستوں کا سامنا ہے بہتر حکمت عملی کی بدولت تمام دنیا بھر کے اعزازات واپس لیے بلکہ پاکستان کا نام بام عروج تک پہنچایا اپنے تجربہ کو حلقہ کے عوام کے پر زور اصرار پر حلقہ پی پی 89جوکہ میر اآبائی حلقہ بھی ہے میں عملی خدمت کرنے کے لیے کا م کاآغاز کیا اانہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کونوکریوں کا جھانسہ دے کر ووٹ حاصل کرکے اسمبلیوں میں جاکر اپنے وعدوں کو بھول گئے ان سیاستدانوں نے نہ تو ا س علاقہ میں کوئی انڈسٹری لگائی اور نہ ہی اس علاقہ کو انڈسٹری زون کا درجہ دلایا جبکہ سرکاری لینڈ جوکہ وسیع علاقہ خالی پڑی ہوئی ہے اگر اس علاقہ کو انڈسٹریل زون کا درجہ دلوالیا جاتا تو نہ صرف بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا بلکہ اس علاقہ میں خوشحالی کا دور دورہ ہوتا ان سیاستدانوں کو صر ف اپنا مفاد عزیز ہے کیونکہ اگر اس حلقہ کے عوام پڑھ لکھ کر برسرروزگار ہوجاتے تو انہیں کون ووٹ دیتا ؟