پاکستان میں دہشتگرد افغانستان سے آرہے ہیں،باؤچر

منگل 11 نومبر 2008 15:16

پاکستان میں دہشتگرد افغانستان سے آرہے ہیں،باؤچر
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین11نومبر2008) امریکا کے نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد افغانستان سے آرہے ہیں۔ رچرڈ باؤچر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا مقصد مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

رچرڈ باؤچر نے کہا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران افغانستان سے آنے والے جنگجوؤں کو دیکھ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات یہ افرا د سرحد کے دونوں اطراف نقل و حرکت کرتے ہیں۔ رچرڈ باؤچر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حقیقی عزم کا مظاہرہ کررہی ہے اور امریکا اس بات سے آگاہ ہے۔

متعلقہ عنوان :