گورنرآف اسٹیٹ بینک شمشاد اخترنےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب

منگل 11 نومبر 2008 15:25

گورنرآف اسٹیٹ بینک شمشاد اخترنےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین11نومبر2008) گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر نے حالیہ فارن کرنسی اسکینڈل پر غور کے لئے بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایف آئی اے کی طرف سے ملک کی سب سے بڑی کرنسی ایکسچینج کمپنی خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکٹرز کی گرفتاری اور رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے اجلاس میں انیس سو اکیانوے میں فارن کرنسی کی تجارت پر پابندی کے خاتمے سمیت تمام متعلقہ قوانین پر غور کے بعد حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :