پشاور: فائرنگ سے ایک امریکی اہلکار ڈرائیور سمیت ہلاک

بدھ 12 نومبر 2008 11:18

پشاور: فائرنگ سے ایک امریکی اہلکار ڈرائیور سمیت ہلاک
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 12نومبر 2008 ء) پشاور کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے غیر ملکی کمپنی یو ایس ایڈ میں کام کرنے والا ایک اہلکار اور اس کا ڈرائیور قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

نمائندہ نجی ٹی وی کے مطابق ایک غیر ملکی کمپنی میں کام کرنے والا ایک امریکی ڈینیس اپنے ڈرائیور شکیل کے ہمراہ آفس جا رہا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دونوں افراد ہلاک ہو گئے ۔واقع کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جب کہ پولیس نے موقع پر تحقیقات کا آغاز کر دیا اور اس حوالے سے مزید شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :