بھارت میں قید تیس پاکستانی جمعہ کو حکام کے حوالے کئے جائینگے

بدھ 12 نومبر 2008 11:37

بھارت میں قید تیس پاکستانی جمعہ کو حکام کے حوالے کئے جائینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 12نومبر 2008 ء) بھارت میں قید تیس پاکستانیوں کو جمعے کو واہگہ سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ قیدی بھارت میں اپنی سزا پوری کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کی مدت ختم ہونے پر فوری رہائی کے حوالے سے پیش رفت پاک بھارت جوڈیشل کمیٹی کے قیام سے عمل میں آئی ہے۔بھارت میں چھ سو پاکستانی قید ہیں جن میں سے ایک سو پچاس افراد اپنی سزا پوری کرچکے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق پاکستانی قیدیوں کی تعداد تین سو ستر ہے۔ ________

متعلقہ عنوان :