اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھاکر غلطی کی، رضاربانی

بدھ 12 نومبر 2008 18:30

اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھاکر غلطی کی، رضاربانی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12نومبر2008) قائد ایوان رضاربانی کا کہناہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھاکر غلطی کی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے امداد لینے کے سوا رستہ نہیں۔

(جاری ہے)

رضاربانی نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اخترنے شرح سود بڑھا کر بہت بڑی غلطی کی ہے، ایوان میں بحث مکمل ہونے کاانتظار کرنا چاہئے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے چار ارب ڈالرسے زائد رقم باہر بھیجنے کی اجازت دی۔قائد ایوان نے کہا کہ مشرف،شوکت عزیزکے معاشی جرائم کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں۔