قوم کو مستقبل میں شفاف انتخا بات دیں گے ،وزیر اعظم

جمعرات 13 نومبر 2008 12:19

قوم کو مستقبل میں شفاف انتخا بات دیں گے ،وزیر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13نومبر 2008 ء)پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہورہاہے جس میں پارٹی کی تنظیم سازی اور اگلے ماہ بینظیر بھٹو شہید کی پہلی برسی کے موقع پر تقریبات کے حوالے سے اہم فیصلے کئےگئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ہم مستقبل میں قوم سے صاف شفاف اور غیر جا نبدارانہ ایکشن کرانے کا وعدہ کرتے ہیں یہ الیکشن ماضی کی طرح نہیں ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت کے موقع پر پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے ۔اس مو قع پر پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر نے بھی خطاب کیا ۔