فیصل آباد ، مخالف کلائنٹ نے وکیل کے دفتر سے ایک لاکھ روپے اور ضروری کاغذات چوری کر لئے

جمعرات 13 نومبر 2008 14:21

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13نومبر2008 ) مخالف کلائنٹ نے وکیل کے دفتر سے ایک لاکھ روپے اور ضروری کاغذات چوری کر لئے۔کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اظہر حسین چوہدری ایڈووکیٹ نے مجتبٰی انیس کیس میں مخالف کلائنٹ شوکت علی آف کبوتراں والا چوک غلام محمد آباد سے عدالت میں صلح کی بات کی اور کہا کہ اپنے دفتر میں ایک لاکھ روپے ادا کروا دیتا ہوں۔

مگر صلح کی شرائط طے نہ ہونے پر شوکت نے وکیل کی عدم موجودگی میں علامہ اقبال لاء چیمبرز میں آفس کا ٹیبل توڑ کر ایک لاکھ پانچ ہزار روپے اور ضروری دستاویزات چرا لیں۔رابطہ کرنے پر ملزم نے الٹا دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔چنانچہ ڈی آئی جی آپریشن کی ہدایت پر کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :