معزول ججزکی بحالی تک وکلاء کی جدوجہد جاری رہیگی،علی احمدکرد ۔(اپ‌ڈیٹ)

جمعرات 13 نومبر 2008 15:13

معزول ججزکی بحالی تک وکلاء کی جدوجہد جاری رہیگی،علی احمدکرد ۔(اپ‌ڈیٹ)
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13نومبر2008) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کرد نے کہا ہے کہ وکلاء‌اپنی تحریک رائیگاں‌نہیں‌جانے دیں‌گے ۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کی بحالی تک وکلاء کی جدوجہد جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں‌وکلاء‌کے اجلاس سے خطاب میں‌ انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی وکلاء تحریک کا ہی نتیجہ ہے اور اس ‌تحریک کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اجلاس سے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ بلوچ ،باز محمد کاکڑ اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہادی شکیل احمد نے بھی خطاب کیا ۔ وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائیوں‌کا بائیکاٹ بھی کیا گیا

متعلقہ عنوان :