2007ء میں سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکا بھارتی فوج کے حاضر سروس آفیسر نے کرایا تھا، عدالت نے کرنل پرساد پروہت کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 15 نومبر 2008 22:28

2007ء میں سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکا بھارتی فوج کے حاضر سروس آفیسر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2008ء) بھارتی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمات کا سامنا کرنے والے بھارتی فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل پرسادپروہت کو چودہ روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ بھارت کے انسدادِ دہشتگردی اسکواڈ کے مطابق مالیگاوٴں بم دھماکہ کی سازش کے الزام میں گرفتار ۔

(جاری ہے)

کرنل پروہت ہی نے سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والے دھماکے ، کے لیے دھماکہ خیز مواد فراہم کیا تھا۔

اٹھارہ فروری دو ہزار سات کو پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں ہونے والے بم دھماکے میں اڑسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ سرکاری وکیل کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل پروہت نے بھگوان نامی شخص کو ایک سوٹ کیس میں آر ڈی ایکس دیا تھا۔ جو سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکا کرنے کے لیے استعمال ہوا۔

متعلقہ عنوان :