زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے گا، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

بدھ 26 نومبر 2008 16:55

زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے گا، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26نومبر2008) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مستقبل میں زرعی انکم ٹیکس، دوسرے شعبوں پر سیلز ٹیکس لگانے جبکہ چند ترقیاتی منصوبے ختم اور کچھ ملتوی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ایڈوائزر جان کالوس ڈی ٹاٹا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران واشنگٹن میں بتایا ہے کہ پاکستان نے ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کے لئے دو ہزار دس کے بعد زرعی انکم ٹیکس لگانے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لئے چند ترقیاتی اخراجات منصوبے ختم اور کچھ ملتوی کر دیئے جائیں گے۔ فنڈ کے ساتھ طے کئے گئے پروگرام کے مطابق اگر اس دوران اقتصادی بہتری آ گئی تو ترقیاتی اخراجات دوبارہ بڑھائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کے لئے بارہ ارب دو کروڑ ڈالر درکار ہیں جن میں سے چار ارب ستر کروڑ ڈالر آئی ایم ایف اور باقی آٹھ ارب اسی کروڑ ڈالر دیگر امدادی ادارے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :