ممبئی حملوں کا طریقہ واردادت القاعدہ کا ہے،ملی بینڈ

جمعہ 28 نومبر 2008 14:24

ممبئی حملوں کا طریقہ واردادت القاعدہ کا ہے،ملی بینڈ
لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28نومبر2008) برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کا طریقہ واردات القاعدہ کا ہے تاہم انتہاپسندوں کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں میں بعض گروپ کے نام سامنے آئے ہیں ،ان کا القاعدہ سے بظاہر کوئی تعلق نہیں ہے تاہم اس بارے میں حتمی طور کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ہونے والی کارروائی القاعدہ کے طریقہ واردات جیسی ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کارروائی میں القاعدہ ملوث ہوسکتی ہے اور ان حملوں کا تعلق القاعدہ سے جوڑنا انتہائی قبل ازوقت ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے رہنمائوں کی جانب سے دیئے گئےذمہ دارانہ بیانات لائق تحسین ہیں

متعلقہ عنوان :