ممبئی میں حملہ کر نے والے شدت پسند پاکستان سے آئے ، مرکز بات کر ے ۔ نریندرمودی

جمعہ 28 نومبر 2008 15:26

ممبئی میں حملہ کر نے والے شدت پسند پاکستان سے آئے ، مرکز بات کر ے ۔ نریندرمودی
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28نومبر2008 ) بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی نے الزام عائد کیا ہے کہ معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ پاکستان سے سمندر کے راستے آنے والے شدت پسندوں نے حملے کئے  بھارتی حکومت حکومت کو پاکستان کے سامنے سفارتی سطح پر اس معاملے کو اٹھانا چاہیے۔ ممبئی دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنی سر زمین اور سمندری راستے کو شدت پسندی کی کارروائیوں کے لیے استعمال نہ کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کے رزولوشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کو پاکستان کے سامنے سفارتی سطح پر اس معاملے کو اٹھانا چاہیے۔ مرکز کی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نریندر مودی نے کہا گزشتہ روز وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جو قوم سے خطاب کیا تھا اس سے بہت زیادہ امیدیں وابسطہ تھیں لیکن انہوں نے بے حد مایوس کیا۔ انہوں نے ممبئی حملوں میں مارے گئے افراد کے لواحقین کی مدد کے لیے مہاراشٹر حکومت کو ایک کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔نریندر مودی نے جمعرات کے روز ممبئی کا دورہ کیا تھا۔ تاج اور اوبیرائے ہوٹل کا دورہ کرنے کے بعد نریندر مودی نے کہا کہ انہیں محسوس ہوا کہ موقع پر جاکر پولیس اور فائر بریگیڈ کے لوگوں کے کام کی تعریف کروں۔

متعلقہ عنوان :