بھارت اور پاکستان ایک دوسرے سے تعاون چاہتے ہیں، ملی بینڈ

ہفتہ 29 نومبر 2008 11:25

بھارت اور پاکستان ایک دوسرے سے تعاون چاہتے ہیں، ملی بینڈ
لیڈز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 29نومبر 2008 ء) برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کیلئے پُرعزم ہیں جس کا وہ اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے لیڈز میں‌ آسٹریلوی وزیرخارجہ اسٹیفن اسمتھ کے ساتھ نیوز کانفرنس میں‌کہی۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیردفاع جان ہٹن اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب جوئل فٹز گبن بھی ان کے ساتھ تھے۔

برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ انہوں نے آسٹریلوی ہم منصب سے ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات اور افغانستان جنگ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔آسٹریلوی وزیرخارجہ اسٹیفن اسمتھ نے نیوزکانفرنس میں‌ کہا کہ ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک آسٹریلوی شہری کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ دوسرے شہری کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :