ممبئی بم دھماکوں اورفائرنگ کے واقعات میں 80مسلمان بھی جاں بحق ہوئے، رکن پارلیمنٹ راجیوشکلا

اتوار 30 نومبر 2008 17:33

ممبئی بم دھماکوں اورفائرنگ کے واقعات میں 80مسلمان بھی جاں بحق ہوئے، ..
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30نومبر2008 ) ممبئی بم دھماکوں اورفائرنگ کے واقعات میں 80مسلمان بھی جاں بحق ہوئے ۔یہ بات بھارتی پارلیمنٹ کے رکن راجیوشکلانے پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہرممبئی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے مسلمان بھی شدید متاثرہوئے ہیں ان واقعات میں 80مسلمان جاں بحق ہوئے واضح رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے ان واقعات میں تیس سے زائد غیرملکیوں کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے ۔

دوسری جانب ممبئی میں سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ساتھ مڈبھیڑ ختم ہو ئیاب کئی گھنٹے بیت چکے ہیں لیکن شہر میں اب بھی خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اتوار کوبیشتر علاقوں میں نقل و حرکت برائے نام رہی ۔ہوٹل اوبرائے، تاج پیلیس اور ناریمان ہاوٴس کے آس پاس، جہاں زبردست مقابلے ہوئے تھے، اب سکیورٹی دستوں کی نقل و حرکت تو بہت کم ہے تاہم ان تینوں مقامات پر اب بھی زبردست سکیورٹی کا پہرا ہے۔

متعلقہ عنوان :