میاں محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پرکل فیصل آباد پہنچیں گے

اتوار 30 نومبر 2008 21:30

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30نومبر2008 ) پنجاب میاں محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر کل فیصل آباد پہنچیں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ سرکٹ ہاؤس میں ڈویژنل کمشنر ‘ریجنل پولیس افسر ‘این ایل سی اور فیڈمک کی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب پارٹی کے عہدیداروں اور وکلا وفد سے ملاقات کرنے کے علاوہ شام کو پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب اپنے دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے اور ایم ڈی واسا سے بریفنگ لینے کے علاوہ اسماعیل مسجد روڈ ‘ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد ‘ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا معائنہ اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔