بھارت کاپاکستان امپائراسدرؤف کو ویزہ دینے سے انکار

جمعہ 5 دسمبر 2008 16:23

بھارت کاپاکستان امپائراسدرؤف کو ویزہ دینے سے انکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2008ء) آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائراسدرؤف کو بھارتی ہائی کمشن نے ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیاہے۔اُردوپوائنٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسدرؤف کے پاس انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے کیلئے ممبئی اور احمد آباد کا ویزہ موجود ہے تاہم ممبئی بم حملوں کے بعد برطانوی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی جس پر بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ میچز دوہفتوں کیلئے ملتوی کرکے چندی گڑھ اور چنائی میں منتقل کردئیے۔

اسدراؤف نے ٹیسٹ میچز کے نئے مقامات چندی گڑھ اور چنائی کیلئے اسلام آباد میں قائم بھارتی ہاکی کمشن سے ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تاہم گزشتہ روز انہیں یہ کہہ کر ویزہ جاری نہیں کیا گیا کہ پانچ روز کیلئے عیدکی چھٹیوں کی وجہ سے کمشن بند ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارتی حکومت نے تحقیقات کیے بغیر پاکستان کو واقعہ میں ذمہ داری ٹھہرانے کی کوشش کی ہے جس پر دونوں ملکوں میں گشیدگی بڑھتی چلی جارہی ہے۔

اسد رؤف کو ویزہ جاری نہ یہ ثابت کررہا ہے کہ بھارتی بورڈ پاکستانی امپائرکی خدمات نہیں لینا چاہتا ،ذرائع کے مطابق آئی سی سی اسدرؤف کے متبادل امپائرکا اعلان اگلے ایک دو روز میں کردیگی۔اسدرؤف سے قبل زی ٹی وی کے رائیلٹی میوزک شو میں سارے گاماپا میں لاہور کے رہائشی ظہیر عباس کو بھی بھارت میں داخلے سے روک دیا گیا ہے جبکہ بھارت میں موجود پاکستانی کامیڈین شکیل صدیقی ،کاشف اور علی کو انتہاپسندؤں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پرڈیوسرز نے کام کرنے سے روک دیا اور یہ تینوں پاکستان واپس لوٹ آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :