دنیا بھر سے آئے ہوئے20لاکھ سے زائد عازمین نے حرم شریف میں نمازِجمعہ ادا کی،مکہ اورمدینہ منورہ میں60پاکستانی عازمین حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر چکے ہیں  ذرائع حج مشن

جمعہ 5 دسمبر 2008 19:52

دنیا بھر سے آئے ہوئے20لاکھ سے زائد عازمین نے حرم شریف میں نمازِجمعہ ..
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2008ء) دنیا بھر سے آئے ہوئے20لاکھ سے زائد عازمین نے حرم شریف میں نمازِجمعہ ادا کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال30لاکھ عازمین فریضہ حج ادا کرینگے۔ اطلاعات کے مطابق رواں سال پاکستان کے 1لاکھ 65ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرینگے،جن کی سہولتوں کیلئے پاکستان حج مشن کا عملہ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان حج مشن کے ذرائع نے بتایا کہ ابتک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں60 پاکستانی عازمین حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ40موسمی حالات کے باعث مختلف اسپتالوں میں علاج کے لئے داخل ہیں۔حکومت خادم الحرمین شریفین نے حجاج کی سہولتوں کے لئے سیکوریٹی،ٹریفک،وزارت صحت،محکمہ شہری دفاع اور وزارت داخلہ کو الرٹ رہنے اور حجاج کو تمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کے احکام دیئے ہیں۔