پاکستانی سرحد پر کوئی غیرمعمولی نقل و حمل نہیں دیکھی گئی ، سرحد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،بھارتی فوج

ہفتہ 27 دسمبر 2008 13:50

پاکستانی سرحد پر کوئی غیرمعمولی نقل و حمل نہیں دیکھی گئی ، سرحد کی کڑی ..
سرینگر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27دسمبر2008 ) مقبوضہ جموں اور کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اہلکارنے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ کوئی غیرمعمولی نقل و حمل نہیں دیکھی گئی ہے تاہم سرحد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جموں میں ٹائیگر ڈویڑن کے جنرل آفیسر کمانڈِنگ میجر جنرل ڈی ایل چودھری نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کی دوسری جانب ہمیشہ کچھ نہ کچھ نقل و حمل ہوتی ہے لیکن ابھی اس بارے میں کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے۔

میجر جنرل چودھری نے کہا کہ فوج سرحد کی نگرانی کر رہی ہے۔ زمینی سطح پر کوئی واضح کشیدگی نہیں ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو ’مناسب کارروائی‘ کی جائے گی۔دریں اثناء بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ پاکستان کا سفر نہ کریں۔نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ بھارتی شہریوں کا پاکستان سفر کرنا یا پاکستان میں موجود ہونا غیرمحفوظ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :