اسرائیل نے غزہ پر حملہ کردیا،پچاس شہید،سینکڑوں زخمی

ہفتہ 27 دسمبر 2008 15:24

اسرائیل نے غزہ پر حملہ کردیا،پچاس شہید،سینکڑوں زخمی
مقبوضہ بیت المقدس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27دسمبر2008) اسرائیل نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے شروع کردیئے ہیں جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پچاس افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیل گزشتہ کئی روز سے حماس کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے رہا تھا جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ روز حتمی دھمکی دی تھی۔غزہ شہر میں حماس کے مختلف کمپاﺅنڈ کو اسرائیلی جہازوں نے نشانہ بنایاہے جس میں متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ ایمبولینسو ں کے ذریعے شہید اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔اسرائیلی بم باری کے بعد غزہ میں تباہی پھیل گئی ہے