غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور شہر میں بلاناغہ چوریوں کی و ارداتوں کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ، ہڑتال اور دھرنا

بدھ 31 دسمبر 2008 18:15

کھپرو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31دسمبر2008 ) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور شہر میں بلاناغہ چوریوں کی و ارداتوں کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ  شٹر بند ہڑتال اور دھرنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھپرو میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور چوریوں کی مسلسل وارداتوں کے خلاف شہریوں نے میر پور خاص سے کھپرور شہر آنے والے روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا ۔ مظاہرین نے ڈیڑھ گھنٹے تک روڈ بلاک رکھی اور ٹائر جلائے بعد ازاں ایس ایچ او کھپرو نے مظاہرین سے بات چیت کے بعد مذکورہ مقام پر پولیس چوکی قائم کروادی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔

متعلقہ عنوان :