آل پاکستان انٹریونیورسٹی وومن بیڈ منٹن چمپین شپ 17سے19جنوری تک خیرپور میں منعقد کی جائے گی

پیر 12 جنوری 2009 17:03

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے زیراہتمام آل پاکستان انٹریونیورسٹی وومن بیڈ منٹن چمپین شپ 17سے19جنوری تک خیرپور میں منعقد کی جائے گی ۔ چمپئین شپ کا افتتاح رکن قومی اسمبلی سید نفیسہ شاہ کرینگی ، وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر نیلوفر شیخ کی سربراہی میں سپورٹ کمیٹی کے اجلاس میں چمپئین شپ کا انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے چمپئین شپ کراچی ، مہران ، ملتان ، لاہور ، سندھ ، قائد عوام ، پشاور ، اسلامیہ ، ایف ای ڈی یونیورسٹی سمیت ملک بھر سے یونیورسٹی کی بارہ سے زائد ٹیمیں حصہ لینگی ۔

شاہ لطیف یونیورسٹی کے سپورٹ منیجر تاج محمد نے صحافیوں کو بتایاکہ عبدالطیف یونیورسٹی سمیت ملک بھر سے جو ٹیمیں حصہ لے ہی ہیں وہمکمل تیاری کے ساتھ اس چمپئین شپ میں بہتر سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرینگی ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نیلوفرشیخ کی خصوصی ہدایات پر مہمان ٹیموں کو رہائش اورٹرانسپورٹ سمیت تمام تر ضروری سہولیات کے حوالے سے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں چمپئین شپ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی سطح پر ہر سال آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وومن اور بوائز کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ملک بھر میں کرایا جاتا ہے اوریہ چمپئین شپ بھی اسی کی کڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :