ڈی آئی جی سکھر نے دو گروپوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا ، پولیس کو ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت

پیر 12 جنوری 2009 17:07

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) ڈی آئی جی سکھر بشیر احمد میمن نے خیر پور کے علاقے احمد پور میں ناریجہ برادری کے دوگروپوں کے درمیان تصادم کے دوران آٹھ افراد کی ہلاکت کا سخت نوٹس لے لیا پولیس کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے اور علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات دیئے ہوئے پولیس پر واضح کیا ہے کہ قبائلی جھگڑوں میں جو لوگ ملوث ہوں ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے چاہے کوئی کتنا ہی بااثر شخص کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)

این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکھر ،خیر پور ، گھوٹکی اور نوشہروفیروزمیں پولیس ڈاکوؤں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں مصروف عمل ہے جس کے دوران جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ جن علاقوں میں مختلف قبائل کے درمیان تنازعات جاری ہیں اور ان تنازعات کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان ہورہا ہے اس نقصان کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے سخت اقدامات بھی کیے ہیں تمام اضلاح کے پولیس افسران پر یہ واضح کردیا ہے کہ قبائلی جھگڑوں میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :