سکھر کی سینٹرل جیل ون سے لاڑکانہ منتقلی کے دوران قیدی کی پراسرار گمشدگی پر قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، دس جیل اہلکاروں کو یرغمال بناکر جیل کا اندرونی کنٹرول سنبھال لیا

منگل 13 جنوری 2009 12:37

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13جنوری 2009 ء) سکھر سینٹرل جیل ون سے قیدی پگن جتوئی کی لاڑکانہ جیل منتقلی کے دوران پر اسرار گمشدگی پر قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے۔ اور سینکڑوں قیدیوں نے گمشدگی کے خلاف سینٹرل جیل ون کے دس جیل اہلکاروں کو یرغمال بنا کر جیل۔ کا اندرونی کنٹرول سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہے،ڈی آئی جی جیل خانہ جات علاؤ الدین عباسی کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل ون سے منتقل کیا جانیوالا قیدی شکارپور جیل میں موجود ہے۔ جسے جلد لاڑکانہ منتقل کیا جائے گا، انہوں نے قیدیوں کو ہدایت کی کہ وہ جیل کا ماحول خراب نہ کریں،آئی جی سندھ نے سکھر جیل کے قیدیوں کو دو ماہ کی معافی دینے کا اعلان کیا ہے،

متعلقہ عنوان :