اسرائیلی افواج کی جارحیت اور فلسطینی عوام پر فضائی و زمینی حملوں کے خلا ف، حق پر ست فلاحی تنظیم کی ریلی

بدھ 14 جنوری 2009 19:20

ٹنڈو محمد خان (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009 ) حق پر ست فلاحی تنظیم ٹنڈو محمد خان کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی افواج کی جارحیت اور فلسطینی عوام پر فضائی و زمینی حملوں کے خلا ف ضلعی صدر کی قیادت میں سینکڑوں کا رکنوں نے اسٹیشن روڈسے ایک احتجاجی ریلی نکالی جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے پلیلی روڈ پر ااحتجاجی مظاہر ہ کیا اس موقع پر مظاہرین سے ضلعی صدر اور دیگرنے اسرائیلی جارحیت کے خلاف تمام مسلم امت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر آواز بلند کر ے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی سخت لفظوں میں مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا کے اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس جلد طلب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :