Live Updates

پاکستانی عوام زرداری نہیں قائد اعظم کاپاکستان مانگتے ہیں،امریکہ کے جوتے پالش کرنیوالوں کو پرانے جوتوں کا سامنا کرنا پڑے گا،عمران خان

ہفتہ 17 جنوری 2009 18:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2009ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام زرداری نہیں قائد اعظم کاپاکستان مانگتے ہیں۔ تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور امریکہ کے جوتے پالش کرنیوالوں کو پرانے جوتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ فیصل آباد کے دوران مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں گزشتہ دوپہر جب وہ فیصل آباد پہنچے تو گٹ والا ٹول پلازہ پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا جہاں سے انہیں ریلی کی شکل میں چوک گھنٹہ گھر لایا گیا جہاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری تقدیر ہیں اور ہم ان سے تعاون کے طلبگار ہیں تاکہ ملک کی تقدیر بدل سکے ۔ ہم ایساپاکستان چاہتے ہیں جس میں صرف امیر لوگ ٹیکس دیں کیونکہ غریب تو پہلے ہی بجلی اور گیس کی مد میں ٹیکس ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دے گی اور نظام تعلیم کو یکساں طور پر لاگو کیا جائے گا۔انہوں نے شہر میں متعدد مقامات پر استقبالی کیمپوں اور ممبر شپ کیمپوں سے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات