اوباما پاکستان سمیت کسی مسلم ملک کا دورہ کرینگے

اتوار 18 جنوری 2009 14:08

اوباما پاکستان سمیت کسی مسلم ملک کا دورہ کرینگے
لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18جنوری2009 ) برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ امریکہ نے نومنتخب صدر باراک حسین اوباما اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سو دن کے پروگرام میں کسی بھی اسلامی ملک کا دورہ کریںگے۔ برطانوی اخبارٹائمز کے مطابق اس ملک میں مصریا پاکستان بھی ہوسکتا ہے تاہم زیادہ امکان یہ ہے کہ اوباما انڈونیشیا کا دورہ کریں کیونکہ ان کے بچپن کا کچھ حصہ وہاں گزرا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ نے نومنتخب صدر اپنا حلف وائٹ ہاﺅس کی روایت کے مطابق اپنے مکمل نام کے ”باراک حسین اوباما“کے ساتھ اٹھائیں گے۔ نومنتخب صدر باراک اوباما نے ایک انٹرویو میں پاکستان،افغانستان سمیت مشرقی وسطی کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیاہے۔انہوں نے کہاہے کہ وہ حلف اٹھانے کے فوری بعد ایک وفد مشرقی وسطیٰٰ کے بھیجنے کا اراداہ رکھتے ہیں۔بارک حسین اوباما نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ امریکہ کو ایک مرتبہ پھر اچھائی کی فہرست میں لائیں گے جبکہ وہ مسلمانوں میں امریکہ کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش بھی ختم کرنے کےلئے کوششیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :