غزہ میں اسکول دوبارہ کھل گئے

ہفتہ 24 جنوری 2009 15:51

غزہ میں اسکول دوبارہ کھل گئے
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2009ء) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران بند ہونے والے اسکول کھل گئے ہیں۔اسرائیلی بمباری سے صرف مساجد اور رہائشی عمارتیں ہی تباہ نہیں ہوئیں، بلکہ متعدد اسکول بھی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں اور بہت سے بچے خیموں میں کلاسیں لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غزہ کے بچوں نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ اسرائیل کی جانب سے بمباری سے اسکول تباہ ہونے کے باوجود وہ علم کی شمع سے محبت جاری رکھیں گے چاہے انھیں ٹینٹوں میں ہی پڑھنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :