ڈورن حملے کے حوالے سے امر یکی سینیٹر کے بیان کی تر دید کر دی گئی

اتوار 15 فروری 2009 12:45

ڈورن حملے کے حوالے سے امر یکی سینیٹر کے بیان کی تر دید کر دی گئی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2009ء) امریکی سینیٹر ڈیان فائن اسٹائن کا ڈورن حملوں کے متعلق بیان انٹیلی جنس رپورٹ نہیں بلکہ اخباری اطلاعات تھیں۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹر ڈیان فائن اسٹائن کے ترجمان فلپ جے لیول نے اس بیان کی تردید ہے کہ جسں میں سینیٹر ڈیان فائن اسٹائن نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے کہا گیاتھاکہ پاکستان کے قبائلی علاقے پر ڈورن حملے کرنے والے طیارے پاکستانی علاقے سے ہی پرواز کرتے ہیں۔سینیٹر ڈیان فائن اسٹائن کے ترجمان فلپ جے لیول کا کہناتھاکہ سینیٹر ڈیان فائن اسٹائن نے یہ بیان کسی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے نہیں دی ہے بلکہ یہ بیان ذرائع ابلاغ میں آنے والے اخباری اطلاعات پر مبنی تھی۔

متعلقہ عنوان :