ہالی ووڈ۔۔۔۔۔آسکر ایوارڈ کا میلہ سلم ڈاگ ملینیئرنے لوٹ لیا،بہترین فلم سلم ڈاگ ملینےئر،کیٹ ونسلٹ بہترین اداکارہ اور شان پین بہترین اداکار قرار پائے

پیر 23 فروری 2009 15:11

ہالی ووڈ۔۔۔۔۔آسکر ایوارڈ کا میلہ سلم ڈاگ ملینیئرنے لوٹ لیا،بہترین ..
ہالی ووڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2009ء) 81ویں اکیڈمی ایوارڈز میں برطانوی فِلم سلم ڈاگ ملینیئر کو سال کی بہترین فِلم، کیٹ ونسلٹ کو بہترین اداکارہ اور شان پین کو بہترین اداکار قرار دیا گیا ہے۔ ونسلٹ کو فِلم ’دی ریڈر‘ میں کام کی وجہ سے ایوارڈ ملا۔ بھارت کے موسیقار اے آر رحمان کو دو آسکر ایوارڈ ملے۔ انہیں بہترین اوریجنل گانے(جے ہو) اور بہترین موسیقی کے لیے ایوارڈ دیے گئے۔

رحمان نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ فلم سلم ڈاگ ملینیئر زندگی میں امید کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ آسکر ایوارڈ کی تقریب کو دیکھنے کے لیے ممبئی کی جھونپڑیوں میں خاص اہتمام کیا گیا تھا جہاں اس فلم کے کچھ نو عمر کردار رہتے ہیں۔ روبینہ علی کے والد رفیق نے کہا کہ یہ بھارت کے لیے فخر کی بات ہے کہ اس فلم کو ایوارڈ ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اب منتظر ہیں کہ ان کی بیٹی امریکہ سے واپس آ کر انہیں وہاں کی کہانیاں سنائے گی۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ پینیلوپ کروز کو ملا جو یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ہسپانوی خاتون ہیں۔ انہیں فلم ’وکی کرسٹینا بارسیلونا‘ میں اداکاری کے لیے یہ اعزاز دیا گیا۔ اداکار پینلوپ کروز بہترین معاون ادکارہ قرار پائیں۔مرحوم اداکار ہیتھ لیجر کو بہترین معاون اداکار کا ایورڈ ملا۔ ممبئی کی جھونپڑیوں میں بنی برطانوی فِلم سلم ڈاگ ملینیئر کو کل ملا کر آٹھ آسکر ایوارڈ ملے۔

فلم کے ہدایتکار باون سالہ ڈینی بائل نے ایوارڈ ملنے پر چھلانگیں لگائیں اور کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر معجزہ ہو گیا تو وہ چیتے کی طرح ایوارڈ حاصل کریں گے۔ تقریب اتوار کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالحکومت لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔ فلمی دنیا میں انتہائی معتبر تصور کیے جانے والے ان ایوارڈ کا حصول دنیائے فلم سے تعلق رکھنے والی ہر ہستی کی خواہش سمجھا جاتا ہے۔ اس برس کے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بہترین ہدایتکار، بہترین اداکار، بہترین اداکارہ اور بہترین فلم کے لیے نامزد کیے جانے والے افراد اور فلموں کا مختصر تعارف درج ذیل ہے۔

متعلقہ عنوان :