پانچ منٹ تاخیر سے روانہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ،انتخاب عالم

منگل 3 مارچ 2009 16:30

پانچ منٹ تاخیر سے روانہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ،انتخاب عالم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2009ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخابات عالم نے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے پانچ منٹ تاخیر سے روانہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم پہلے دن کے مقابلے میں دوسرے اور تیسرے دن اسٹیڈیم کیلئے تھوڑی تاخیر سے روانہ ہو ئے تھے ، کپتان یونس خان نے آج آٹھ بچ کر پینتیس منٹ پر ہوٹل سے روانگی کا فیصلہ کیا جبکہ سری لنکن ٹیم کچھ منٹ پہلے روانہ ہو ئی ۔انہوں نے کہاکہ جب قومی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں فائرنگ ہو رہی تھی اور سیکیورٹی فورسز نے ٹیم کو واپس ہوٹل روانہ کردیا ۔