گور نر پنجاب مسلم لیگ ن کی کثریت نظر نہیں آ رہی تو ہم عینک اور ذہنی مرض کی ادویات مفت فراہم کر سکتے ہیں ، مسلم لیگ نواز

منگل 3 مارچ 2009 18:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ ۔2009ء) رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ونگ پنجاب کے صدر محمد نواز ملک نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے اگر مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت نظر نہیں آ رہی تو ہم انہیں نظر کی عینک اور ذہنی مرض کی ادویات مفت فراہم کر سکتے ہیں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس میں 215 ارکان کی شرکت کو سب نے دیکھا جبکہ میڈیا نے رپورٹ کیا اس کے باوجود گورنر کو نظر نہ آنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ قابل علاج ہیں سری لنکن ٹیم پر حملہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے پولیس اہلکاروں کی شہادت سے ثابت ہو گیا ہے کہ گورنر راج کی پوری طاقت اور توجہ ارکان اسمبلی کے ضمیر خریدنے کی طرف ہے جبکہ عوام کو ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر بینظیر بھٹو کی تصویر پھاڑنے کا الزام ڈرامہ ہے جس پر وہ اپنے کارکنوں کو اشتعال دلا کر خود تصادم کی فضا پیدا کر رہی ہے نواز ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن شہادت کے بعد آج بھی محترمہ بینظیر بھٹو کا احترام کرتے ہیں جبکہ خود آصف زرداری نے ان کے قتل کے بعد اقتدار حاصل کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے انہوں نے کہا کہ موبائل عدالتیں انصاف کی فراہمی کی بجائے اپنے پی سی او منصفوں کا ہی طرز عملی اختیار کریں گی جب انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر فیصلے کئے جائیں گے تو لوگوں میں اشتعال اور انتقام کے جذبات پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں نے اب نچلی سطح پر بھی عدلیہ کو بدنام اور عوام کی نظروں میں گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :