تبدیلی کیلئےعوام 16 مارچ کو گھروں سے باہر نکلیں، نوازشریف

ہفتہ 7 مارچ 2009 17:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ ۔2009ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا، ریموٹ کنٹرول پارلیمنٹ اور عدلیہ نہیں چلنے دی جائے گی۔ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ ملکی مفاد میں عدلیہ کی آزادی اور 17ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے مفاہمت پر تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صدر زرداری عدلیہ بحال کردیں تو وہ آئندہ چار سال تک کچھ نہیں مانگے گے۔ واز شریف نے کہا کہ شہباز شریف آئینی اور قانونی وزیراعلیٰ ہیں اور جلد اپنا منصب سنبھال لیں گے۔ مسلم لیگ نواز کلے قائد کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو پکڑا جائے، راولپنڈی میں ان کی یادگار پر توڑ پھوڑ کرانے والی لیگی کارکن نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہیں مانتے،صحیح عدالت عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام دھوکے اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے عوام سولہ مارچ کو گھروں سے باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے مجھ سے بہت بار رابطے کیے اور ملنے کی خوہش ظاہر کی لیکن میں نے ہمیشہ ملنے سے انکار کیا۔ جلاوطنی قبول کرلی لیکن آئین توڑنے والوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ہم نے پیپلز پارٹی کا ساتھ نبھانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کیں لیکن زرداری صاحب نے ہمیں دھوکہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہہ چکا ہوں مجھے کچھ نہیں چاہیے صرف عدلیہ کو بحال کردیں عوام کو ان کا حق دے دیں۔ میں یہ سوال کرتا ہوں کہ کیا یہ ملک یہ عدلیہ یہ پارلیمنٹ آصف زرداری کی ملکیت ہیں۔ یہ عوام کی ملکیت ہیں۔ پاکستان کے عوام یہ سب نہیں چلنے دیگی۔ انہوں نے کہا کہ میں مفاہمت کے لیے تیار ہوں لیکن یہ مفاہمت نوٹوں کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :