نوازشریف کا ایجنڈہ پرائم منسٹرشپ کا حصول ہے، راجہ ریاض

بدھ 11 مارچ 2009 19:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ ۔2009ء) سابق سینئرصوبائی وزیر پنجاب راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ایجنڈہ پرائم منسٹرشپ کا حصول ہے اس کےلئے وہ ملک میں آمریت کی راہ ہموارکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکٹ ہائوس میں پریس کانفرنس سے‌ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نوازپانچ شہروں کی پارٹی ہے اس لئے ہم نے دیگراضلاع میں دفعہ 144نافذنہیں‌کی۔ ان کا کہناتھا کہ عوام لانگ مارچ میں حصہ نہ لےکرجمہوریت کو مستحکم کریں اورحکومت تاجروں، صنعتکاروں اوردیگرکومکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پارلیمنٹ پرقبضہ کرناچاہتے ہیں حالانکہ انہیں چاہیے کہ وہ پانچ سال تک انتظارکریں تاکہ عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنا فیصلہ سناسکیں۔

متعلقہ عنوان :