لندن،جی ٹوینٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ہزاروں افراد سڑکوں پر سراپا احتجاج،مشتعل مظاہرین نے بینک آف انگلینڈ پر پتھراؤ کیا ، اور رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ کی ایک برانچ کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہوگئے

بدھ 1 اپریل 2009 20:39

لندن،جی ٹوینٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ہزاروں افراد سڑکوں پر سراپا ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2009ء) جی ٹوینٹی سربراہ اجلاس کل سے لندن میں شروع ہورہا ہے جبکہ ہزاروں افراد عالمی معاشی نظام میں تبدیلی کے لئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہروں میں اس وقت مزید شدت پیدا ہوگئی جب مشتعل مظاہرین نے بینک آف انگلینڈ پر پتھراؤ کیا ، اور سیکڑوں افراد رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ کی ایک برانچ کے شیشے توڑتے ہوئے عمارت میں داخل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس دوران برطانوی پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ مختلف مقامات پر پولیس اور مطاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جن میں چبد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ٰ ہیں۔ جی ٹوینٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر لندن میں سیکیورٹی انتظام انتہائی سخت ہیں، ہزاروں پولیس اہلکار شہر میں تعینات ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی شہر کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :