چکوال امام بارگاہ میں دہشت گردوں کا حملہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے، عابد شیر علی

اتوار 5 اپریل 2009 18:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل ۔2009ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن )کے رہنما چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چکوال امام بارگاہ میں دہشت گردوں کا حملہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے پاکستان میں ریاست کے اندر دہشت گرد اپنی ریاست بنانا چاہئے ہیں اب پاکستان میں کوئی انسانی جان محفوظ نہیں رہی کسی وقت بھی کوئی جان دہشت گردی کا شکار ہو سکتی ہے دہشت گردی کو روکنے کے لئے پوری طاقت سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے حکومت سیکیورٹی فورسز کو پرانا اور ناکارہ اسلحے کی بجائے جدید اسلحہ فراہم کریں تاکہ دشمن کا کھل کر مقابلہ کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر دہشت گردوں کا گھیرا تنگ نہ کیا گیا تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف کی بحالی ملک و قوم کے لئے امید کی کرن ہے ۔پنجاب حکومت کی بحالی سے عدلیہ کا اعتماد بحال ہوا اب کسی کا استحصال نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ گورنرراج کے دوران منجمدکئے گئے فوڈسٹمپ پروگرام سکیم کے فنڈزبحال کرنامیاں شہبازشریف کاسنہری کارنامہ ہے عوام کے خادم میاں شہبازشریف نے پنجاب حکومت کی بحالی کے فورا بعد فوڈسٹمپ سکیم کے مستحقین کوجوفنڈزگزشتہ ما ہ جاری نہیں ہوئے تھے ان کااجراء کردیا۔